Posts

Showing posts from December, 2023

فلم اسٹارز کے حیران کن معاوضے، شاہ رخ، عامر اور سلمان کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

Image
  ads  اس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فن کار کنگ خان شاہ رُخ ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کی/ فائل فوٹو ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فنکار ایک فلم کا معاوضہ کتنا چارج کرتے ہیں، یہ جان کر آپ حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ اس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فن کار کنگ خان شاہ رُخ ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کی، سپرہٹ فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی سے 600کروڑ سے زیادہ روپے کمائے جو پاکستانی روپوں میں 20 ارب روپے بنتے ہیں۔  شاہ رخ خان، مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور سلمان خان، ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ تقریبا 150کروڑ روپے لیتے ہیں جو پاکستانی روپوں میں 5 ارب روپے تک بنتے ہیں، یہ معاوضوں کے علاوہ شیئرز بھی لیتے ہیں یعنی جتنی فلم کی کمائی ہوگی اتنا ہی ان سپر اسٹارزکا شیئرہوگا۔ ان ٹاپ تھری سپر اسٹارز کے بعد زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں میں بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، ریتھک روشن اور رنبیر کپور 100کروڑ روپے یعنی وہ تقریباً 3 ارب پاکستانی روپے لیتے ہیں۔  ایک فلم کا اجے دیوگن 80کروڑ روپے وصول کرتے ہیں  جو پاکستانی 2 ارب

بھارتی ڈرامہ 'سی آئی ڈی' کی اداکارہ پر گھر والوں کا تشدد، ماں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

Image
  ویشنوی دھنراج کے اہلخانہ نے اُنہیں گھر میں یرغمال بناکر رکھا ہوا تھا__فوٹو: اسکرین گریب بھارت کا مقبول ترین کرائم ڈرامہ سی آئی ڈی کی اداکارہ ویشنوی دھنراج نے اپنے گھر والوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی والدہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔ ویشنوی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے بارے میں بتا رہی ہیں اور ساتھ ہی اپنے زخم بھی دکھا رہی ہیں۔  ویشنوی نے اپنی ویڈیو میں مداحوں سے کہا کہ وہ اس وقت پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں، میری فیملی نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، میرا چہرہ اور ہاتھ زخمی ہیں۔ ads نہوں نے ویڈیو میں مداحوں سے مزید کہا کہ میرے گھر والوں نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے برا بھلا کہا، مجھے آپ لوگوں کی ضرورت ہے، میری مدد کیجیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویشنوی کی درخواست پر ان کی والدہ اور بھائی کے خلاف نان کاگنیسیبل کیس رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نان کاگنیسیبل کیس میں پولیس عدالتی حکم کے بغیر نہ تفتیش کر سکتی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 

انسٹاگرام نے زاہد احمد کی ’دہشتگردی‘ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی، اداکار پھٹ پڑے

Image
  انسٹاگرام، قیامت کے دن آپ کو جہنم میں جلتا دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگے گا: اداکار__فوٹو: سوشل میڈیا پاکستانی اداکار زاہد احمد فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دہشتگردی سے متعلق کی گئی اپنی پوسٹ انسٹاگرام کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے پر سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ پر برس پڑے۔ زاہد احمد نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انسٹاگرام نے ان کی پروفائل سے گزشتہ پوسٹ ہٹا دی ہے۔  اداکار کے نوٹ کے مطابق 'کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہوگا، انسٹاگرام نے میری آخری پوسٹ حذف کردی جس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، برطانوی وزیراعظم رشی سنک اور امریکی صدر جو بائیڈن کو اصل دہشتگرد کہا گیا تھا’۔ اداکار نے انسٹاگرام کے مالکان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا ’ انسٹاگرام، قیامت کے دن آپ کو جہنم میں جلتا دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگے گا‘۔ زاہد احمد کی ڈیلیٹ کردہ پوسٹ میں کیا تھا؟ ads اداکار  نے کچھ روز قبل انسٹاگرام اور فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں افغان طالبان اور  جو بائیڈن سمیت  رشی سونک اور نیتن یاہو کی تصویر تھی۔ تصاویر پر لکھا تھا کہ ’ہمیں ی

ماضی کے نامور چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کا ساتھی اداکارہ سے شادی کرنیکا اعلان

Image
میرے والد کے انتقال کے بعد بڑے بھائی اور مجھ پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں، ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے ابھی شادی نہیں کرسکتا__فوٹو: انسٹاگرام ماضی کے مقبول چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان نے ساتھی اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر وانیہ ندیم سے شادی کا اعلان کردیا۔ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر پاکستان کے کئی ڈراموں میں کام کرنے والے زوہاب خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی شادی کرلیں گے۔ 22 سالہ زوہاب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ شادی اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر کرسکتا ہوں لیکن میں خود چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال تک شادی کرلوں’۔ اداکار نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال بعد شادی کروں کیونکہ مجھے اپنے کچھ اہداف میں کامیاب ہونا ہے، اگر وہ گولز میں نے اگلے چار ماہ میں بھی حاصل کرلیے تو بھی شادی کرسکتا ہوں ’۔ زوہاب نے اس پوڈکاسٹ میں اپنی ہونے والی دلہن سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہے ہیں۔ ads انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا ’لڑکی تو شادی کرنے کے لیے تیار ہے، وہ تو کہہ ر

پریانکا چوپڑا نے غزہ میں دیر پا جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

Image
  اداکارہ نے اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا—فوٹو: فائل بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ پریانکا چوپڑا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ میں متاثر ہونے والے  فلسطینی بچوں کی حمایت میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ اداکارہ نے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا، پوسٹ میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب بیان تحریر تھا کہ 'بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے'۔ ads یونیسیف کی جانب سے شیئر کردہ دیرپا جنگ بندی کے مطالبے والی اس پوسٹ پر طویل کیپشن تحریر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام بچے امن کے مستحق ہیں اور ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔ پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دُنیا کی سب سے خطرناک اور ڈراؤنی جگہ بن چکی ہے، اس جنگ میں ہزاروں بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے جب کہ کئی بچے شدید زخمی بھی ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے ہونے والی جنگ میں غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 18ہ

شاہ رخ، اجے اور اکشے کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا

Image
فوٹو: فائل بالی وڈ کے سینیئر اداکاروں کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑا گیا، شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ انڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے توہین عدالت کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے الہٰ آباد کورٹ کے لکھنؤ بینچ کو بتایا ہے کہ گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر اکشے کمار، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ  گٹکا کمپنیوں کی تشہیر کرنے پر ان  ہائی پروفائل ایوارڈ یافتہ اداکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ads سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے اور ان اداکاروں کو پہلے ہی گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکے ہیں لہٰذا یہ عدالت درخواست خارج کر دے۔ تاہم الٰہ آباد کورٹ کے بینچ نے کیس کی سماعت 9 مئی 2024 کو مقرر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکشے کم

ایشوریا، ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں، امیتابھ بچن نے بہو کو 'ان فالو' کردیا

Image
ads گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں__فوٹو: فائل بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا رائے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، اس سے قبل بھی اس قسم کی غیر مصدقہ خبریں سامنے آچکی ہیں۔ ابھیشیک بچن کی ایک تقریب کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی جس کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں نے مزید زور پکڑا۔ بعدازاں حال ہی میں  ایشوریا اور ابھیشیک کو اپنی فیملی کے ہمراہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر پر دیکھا گیا۔ دونوں کو لمبے وقت کے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد  طلاق کی افواہوں میں کمی ہوئی ہی تھی کہ اب امیتابھ بچن نے ایشوریا کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا۔ امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر 74 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے بیٹے ابھیشیک اور بیٹی شویتا بچن سمیت سلمان خان، کترینہ ک

اداکار احمد علی اکبر جلد وِلن کے کردار میں نظر آنے والے ہیں؟

Image
  90ء کی دہائی سے ایکٹنگ کا آغاز کرنے والے اداکار احمد علی اکبر نے ڈرامہ اسکرین سے شہرت اور محبت دونوں ہی وصول کیں اور ان کا کردار ’پری زاد‘ ناظرین میں بہت مقبول ہوا۔ ttt جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں اداکار نے اپنے یادگار کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پری زاد اور میری بہت سی چیزیں ملتی جلتی ہیں وہ بھی شرمیلا تھا میں بھی بچپن میں ایسا ہی تھا، اس نے بھی پیانو سیکھا میں نے بھی ایک چھوٹے سے پیانو پر میوزک سیکھا، وہ بھی شاعر مزاج تھا اور میں بھی ایسا ہی ہوں۔ اداکار نے بتایا کہ ایک چیز ایسی ہے جو میرے کردار نے اور میں نے ساتھ محسوس کی اور وہ ہے شہرت، اس وقت شوٹنگ چل رہی تھی جیسے جیسے پری زاد مشہور ہورہا تھا ویسے ہی میں بھی شہرت کی سیڑھیاں چڑھ رہا تھا، اس کردار نے مجھے لوگوں کا پیار دیا ہے  جس سے اچھی چیز کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔ ads احمد علی اکبر نے اپنے کرداروں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسکرپٹس کے معاملے میں خوش قسمت رہا ہوں، میں جو بھی کردار کرتا ہوں چاہے روایتی ہوں یا غیر روایتی سوچ کر نہیں کرتا، اگر مجھے کہانی اچھی لگتی ہے تو میں ڈائریکٹر کے ساتھ اپنے کردار کو بہتر ب

درخت کاٹنے پر جھگڑا، بھارتی ٹی وی اداکار کی فائرنگ سے پڑوسی کا بیٹا ہلاک

Image
  یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں اداکار کا پڑوسیوں سے درخت کاٹنے نہ دینے پر جھگڑا ہوا/ فائل فوٹو ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار بھوپندر سنگھ نے درخت نہ کاٹنے دینے پر پڑوسیوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں اداکار کا پڑوسیوں سے درخت کاٹنے نہ دینے پر جھگڑا ہوا، اداکار نے اپنے فارم کو جالیاں لگا کر پڑوسی کی زرعی زمین سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے اداکار نے کچھ درخت کاٹے جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو اس قدر بڑھ گئی کہ بھوپندر سنگھاور ان کے ساتھیوں نے مل کر پڑوسی اور اس کے گھر والوں پر حملہ کردیا۔ ads کے مطابق طیش میں آئے اداکار نے اپنا لائسنس شدہ اسلحہ نکالا اور پڑوسیوں پر فائرنگ کردی جس سے پڑوسی کا 22 سالہ بیٹا ہلاک ہوگیا جب کہ فائرنگ سے خود اداکار کا پڑوسی، اس کی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار سمیت تینوں ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمیوں کو فوری علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

8 سال بعد حاملہ ہوئی تو نامور اسپتال نے کہا بچہ مرچکا ہے، لیکن بچہ زندہ تھا: مزنیٰ وقاص

Image
 ads جب دوسری بار حمل ضائع ہوا تو میرے اپنے خاندان والوں نے طعنہ دیا کہ میں شوبز انڈسٹری میں کام کرتی ہوں اس لیے میں خود ہی بچے ضائع کررہی ہوں: اداکارہ__فوٹو: مزنیٰ وقاص/ انسٹاگرام پاکستانی اداکارہ مزنیٰ وقاص نے بڑے بڑے اور نامور اسپتالوں کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ جب وہ شادی کے 8 سال بعد حاملہ ہوئیں تو ڈاکٹر نے کہا بچہ زندہ نہیں ہے جب کہ بچہ بالکل تندرست تھا۔ جیو ٹی وی کے ڈرامے 'منت مراد' میں مراد کی سب سے بڑی بہن 'فضیلت' کا کردار نبھانے والی اداکارہ مزنیٰ وقاص نے حال ہی میں  ویب شو  کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر میں آنے والی مشکلات سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات کیے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ماسٹرز کیا ہوا ہے اور اداکاری سے قبل وہ ٹیچنگ کیا کرتی تھیں، انہیں شروع سے ہی اداکاری کا شوق تھا جس کے لیے کورس بھی کیا۔ مزنیٰ کے مطابق انہیں شروع میں سانولی رنگت کے سبب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ دوران گفتگو مزنیٰ نے بتایا کہ ’کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں رنگت کی بنا پر کردار ملتے تھے، جو لوگ مجھے خوبصورت نہ ہونے اور رنگت کا طعنہ دیتے وہ آج می

سمندری طوفان میں پھنسے عامر خان کو کشتی میں ریسکیو کرنیکی تصاویر وائرل

Image
  شدید بارشوں کے پیش نظر ریاست تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے__فوٹو: سوشل میڈیا بھارت میں سمندری طوفان نے تباہی مچارکھی ہے اور اسی دوران سیلاب میں پھنسے اداکار عامر خان کو کشتی میں ریسکیو کرنے کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحل سے سمندری طوفان میچونگ کے ٹکرانے کے بعد بھارتی شہر چنئی میں طوفانی بارشیں ہورہی ہیں جس سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس طوفان کے سبب ریاست تامل ناڈو میں بھی شدید بارشیں ہورہی ہیں، سیلابی صورتحال میں اب تک 13 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ads داکار وِشنو وشال نے ایکس پر اپنے گھر کی تصاویر شیئر کیں جو چاروں اطراف سے پانی میں گھرا ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پانی میرے گھر میں داخل ہوگیا ہے اور اس کی سطح بری طرح سے بڑھ رہی ہے‘۔ اس پوسٹ کے بعد وِشنو نے  مزید تصاویر شیئر کیں جس میں اُن کے ساتھ عامر خان بھی کشتی میں سوار نظر آئے۔ پوسٹ میں تامل اداکار نے بتایا کہ  فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے کشتی کے ذریعے وہ اس صورتحال سے باہر نکلے۔ دوسری