ایشوریا، ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں، امیتابھ بچن نے بہو کو 'ان فالو' کردیا

ads

گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں__فوٹو: فائل
گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں__فوٹو: فائل

بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا رائے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔

گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، اس سے قبل بھی اس قسم کی غیر مصدقہ خبریں سامنے آچکی ہیں۔

ابھیشیک بچن کی ایک تقریب کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی جس کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں نے مزید زور پکڑا۔

بعدازاں حال ہی میں  ایشوریا اور ابھیشیک کو اپنی فیملی کے ہمراہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر پر دیکھا گیا۔

دونوں کو لمبے وقت کے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد  طلاق کی افواہوں میں کمی ہوئی ہی تھی کہ اب امیتابھ بچن نے ایشوریا کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا۔

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر 74 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے بیٹے ابھیشیک اور بیٹی شویتا بچن سمیت سلمان خان، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ویرات کوہلی و دیگر شامل ہیں۔

ads

ان سب فالوونگ میں بہو ایشوریا رائے کا نام نہیں ہے جب کہ ایشوریا رائے نے انسٹاگرام پر صرف ابھیشیک بچن کو ہی فالو کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن دونوں نے ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

8 سال بعد حاملہ ہوئی تو نامور اسپتال نے کہا بچہ مرچکا ہے، لیکن بچہ زندہ تھا: مزنیٰ وقاص

خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں: اداکارہ طوبیٰ انور

اگر آج کے دور میں شادی کرتا تو کبھی اتنی تقریبات نہ رکھتا: منیب بٹ