شاہ رخ، اجے اور اکشے کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا
بالی وڈ کے سینیئر اداکاروں کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑا گیا، شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
انڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کو گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
بھارتی حکومت نے توہین عدالت کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے الہٰ آباد کورٹ کے لکھنؤ بینچ کو بتایا ہے کہ گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر اکشے کمار، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ گٹکا کمپنیوں کی تشہیر کرنے پر ان ہائی پروفائل ایوارڈ یافتہ اداکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ads
سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے اور ان اداکاروں کو پہلے ہی گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکے ہیں لہٰذا یہ عدالت درخواست خارج کر دے۔
تاہم الٰہ آباد کورٹ کے بینچ نے کیس کی سماعت 9 مئی 2024 کو مقرر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکشے کمار نےمشہور الائچی برانڈ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی۔
Comments
Post a Comment