سمندری طوفان میں پھنسے عامر خان کو کشتی میں ریسکیو کرنیکی تصاویر وائرل

 

شدید بارشوں کے پیش نظر ریاست تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے__فوٹو: سوشل میڈیا
شدید بارشوں کے پیش نظر ریاست تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے__فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت میں سمندری طوفان نے تباہی مچارکھی ہے اور اسی دوران سیلاب میں پھنسے اداکار عامر خان کو کشتی میں ریسکیو کرنے کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحل سے سمندری طوفان میچونگ کے ٹکرانے کے بعد بھارتی شہر چنئی میں طوفانی بارشیں ہورہی ہیں جس سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس طوفان کے سبب ریاست تامل ناڈو میں بھی شدید بارشیں ہورہی ہیں، سیلابی صورتحال میں اب تک 13 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ads

داکار وِشنو وشال نے ایکس پر اپنے گھر کی تصاویر شیئر کیں جو چاروں اطراف سے پانی میں گھرا ہوا تھا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پانی میرے گھر میں داخل ہوگیا ہے اور اس کی سطح بری طرح سے بڑھ رہی ہے‘۔

اس پوسٹ کے بعد وِشنو نے  مزید تصاویر شیئر کیں جس میں اُن کے ساتھ عامر خان بھی کشتی میں سوار نظر آئے۔

پوسٹ میں تامل اداکار نے بتایا کہ  فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے کشتی کے ذریعے وہ اس صورتحال سے باہر نکلے۔

دوسری جانب اداکار وِشنو وشال کی پوسٹ پر تامل ناڈو کے وزیر ٹی آر بی راجا نے ردعمل دیا اور اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  ’میری طرف سے اپنے برابر میں کھڑے اچھے شخص (عامر خان) کا بھی شکریہ ادا کیجیے گا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور انہوں نے خود کو ریسکیو کروانے کے لیے کسی سفارش کا سہارا نہیں لیا‘۔

وزیر نے مزید لکھا کہ 'عامر خان نے سفارش کروانے کے بجائے عام شہریوں کی طرح مدد کا انتطار کیا'۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں کے پیش نظر ریاست تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

چنئی ائیر پورٹ کے رن وے اور سب ویز پانی میں ڈوب گئے، چنئی میں طوفانی بارشوں کے باعث ٹرینیں اور پروازیں منسوخ ہو گئیں، اسکول بند کر دیے گئے جب کہ شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔

ads

اداکار عامر خان اورتامل اداکار وِشنو وشال بھی سیلابی صورتحال کے سبب چنئی میں پھنس گئے تھے جنہیں مقامی حکام نے کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

8 سال بعد حاملہ ہوئی تو نامور اسپتال نے کہا بچہ مرچکا ہے، لیکن بچہ زندہ تھا: مزنیٰ وقاص

خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں: اداکارہ طوبیٰ انور

اگر آج کے دور میں شادی کرتا تو کبھی اتنی تقریبات نہ رکھتا: منیب بٹ