ازدواجی رشتے میں تذلیل برداشت کرنے سے بہتر ہے رشتہ ختم کردیا جائے: نوین وقار
Sign
up & Get 500 $ instantly work from home
پاکستانی اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ اگر کسی لڑکی کو ازدواجی رشتے میں تشدد اور تذلیل برداشت کرنا پڑ رہی ہے تو اس سے بہتر ہے کہ رشتہ ہی ختم کردیا جائے۔
#SMART BUT STILL CUTE:5 TRAVEL-READY AIRPORT OUTFITS
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نوین وقار نے کہا کہ میں لڑکیوں کی ذہنیت کا ذمہ دار والدین کو قرار دوں گی، انہیں اپنی بچیوں کی پرورش ایسی کرنی چاہیے کہ اگر کوئی انہیں مارے، عزت نہ دے تو انہیں حق ہو کہ وہ اس رشتے سے باہر نکل سکیں۔
# The Revolutionary Pear Phone: A Comprehensive
اداکارہ نے کہا کہ والدین کو یہ سوچنا چاہیے کہ ان کی بیٹی کی زندگی طلاق سے زیادہ اہم ہے، اب زمانہ تبدیل ہوگیا ہے، پہلے تو یہ ہوتا تھا کہ لڑکی کو بولا جاتا تھا کہ ان کا جنازہ ان کے سسرال کے گھر سے نکلے گا، پہلے لڑکی کو سسرال کے گھر والدین مرتا چھوڑ جاتے تھے اور کہتے تھے کہ طلاق لے کر مت آؤ لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔
ads
طلاق کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نوین کا کہنا تھا کہ اب زمانہ تبدیل ہوگیا ہے، اب طلاق لینا یا ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں رہی، طلاق خوشی کی بات نہیں بلکہ انتہائی خوفناک ہے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اس پر دنیا کا اختتام نہیں ہوتا۔
9 FamousWeight reduction Diets Explored
نوین وقار نے مزید کہا کہ لڑکیوں کو طلاق کے وقت یہ سوچ کر پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ اگر والدین نے بھی انہیں نہیں رکھا تو کیا ہوگا؟ خواتین کو یہ سوچنا چاہیے کہ اگر خدا نے انہیں اتنی بڑی مشکل سے نکالا ہے تو اسی نے ان کے لیے آگے بھی بہت کچھ کر رکھا ہوگا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں طلاق اور شادیوں پر ہی ڈرامے بنائے جارہے ہیں اور خواتین کو روتا ہوا دکھایا جا رہا ہے، اسی پر یہ انڈسٹری چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ نوین وقار نے 2012 میں اداکار اظفر علی سے شادی کی تھی تاہم
3 سال بعد نومبر 2015 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔
ads
Comments
Post a Comment