اپنے مداح کو چیلنجز بتائے بغیر محنت کا پھل مت دکھائیں: صحیفہ جبار کاسوشل میڈیا انفلوئنسرز کو پیغام
پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے سوال اٹھایا کہ ہم ناظرین کو ایک مکمل زندگی کی جھوٹی تصاویر کیوں دکھاتے ہیں؟
پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کیلئے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں درج تھا کہ’ ہم اپنے مداحوں کو ایک مکمل زندگی، ناقابل حصول معیار اور مقاصد کی غلط تصویریں کیوں پیش کررہے ہیں ؟ تمام شوبز شخصیات اور انفلوئنسرز جوڑوں سے درخواست ہے کہ کیمرے کے سامنے آکر اور کم از کم ہمارے ناظرین کو یہ بتائیں کہ ہمارے والدین نے ہمیں کیا نہیں سکھایا؟
صحیفہ جبار نے شوبز شخصیات کی محنت اور کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ اپنی شادی، برائیڈل شاور، بے بی شاورز، ہنی مون اور چھٹیاں سب مداحوں کے سامنے لاتے ہیں تو براہ کرم اپنے مداحوں کو یہ بھی بتائیں جو کچھ آپ نے انفرادی اور ایک جوڑے کے طور پر حاصل کیا اس کا حصول آپ کیلئے کتنا مشکل تھا؟
Sign
Up & Get 25 $ instantly work from home
Online Earning App Without Investment | Real Cash Earning App |Money Earning App | Earning App 2024
اداکارہ نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سلیبرٹیز اور انفلوئنسر جوڑوں کا اپنی ازدواجی زندگی کے ناخوشگوار لمحات پر بات کیے بغیر اپنے شریک حیات کے ساتھ گزارے صرف خوشگوار لمحات کو دکھانا پسند نہیں، ہر جوڑا کئی بار علیحدگی یا علیحدگی سے متعلق گفتگو جیسے اتار چڑھاؤ سے گزرتا ہے لیکن یہی جوڑے پھر بھی اپنے رشتے کو موقع دیتے ہوئے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور ازدواجی زندگی میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
اداکارہ نے شوبز میں بڑھتی طلاقوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل جہاں طلاقوں کا رواج عام ہورہا ہے وہیں ہمیں اس کی بنیادی وجوہات پر بھی بات کرنا چاہیے۔
ads
اداکارہ نے لکھا کہ وہ ناخوشگوار اور تشدد پر مبنی تعلقات کے مخالف ہیں اور اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ انسان کو کسی بھی رشتے کیلئے اپنے خوابوں، عزائم، عزت نفس اور ذہنی حالت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے لیکن ہمیں یہ احساس ہونا چاہیے کہ کئی لوگوں کے لیے رشتہ ختم کرنا بہت آسان ہوگیا ہے، کسی بھی شخص کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر رشتہ ختم نہیں کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے اعترافاً لکھا کہ وہ پچھلے چند سالوں میں اتنی سمجھدار نہیں تھیں لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے چیزوں کو سمجھناشروع کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے درخواست کی کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ اپنے فالوورز سے سچ بولیں، نئی نسل کو مشکلات کے بارے میں بھی بتائیں، انہیں بتائیں کالج چھوڑنا ٹھیک نہیں ہے، بطور انفلوئنسرز عارضی طور پر پیسہ کمانا کوئی مستقل کیرئیر کا حصول نہیں۔
صحیفہ جبار نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی اپنے غیر ملکی دوروں کی تصاویر پوسٹ کرنا بند کریں، فالوورز کو بتائیں کہ آپ نے کتنی محنت کے ساتھ سب کچھ حاصل کیا ہے۔
اداکارہ نے شوبز شخصیات پر زور دیتے ہوئے لکھا انہیں بتائیں کہ محنت، یقین اور امید کا برقرار رہنا رکتنا ضروری ہے، انہیں چیلنجز بتائے بغیر محنت کا پھل مت دکھائیں۔
Comments
Post a Comment