اگر آج کے دور میں شادی کرتا تو کبھی اتنی تقریبات نہ رکھتا: منیب بٹ

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ اگر آپ ماضی میں جاکر اپنی زندگی کے کوئی دو واقعات کو تبدیل کرسکتے تو وہ دو واقعات کون سے ہوتے؟ فائل فوٹو

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ اگر آپ ماضی میں جاکر اپنی زندگی کے کوئی دو واقعات کو تبدیل کرسکتے تو وہ دو واقعات کون سے ہوتے؟ فائل فوٹو

اداکار منیب بٹ نے اپنی شادی  پر بے تحاشا خرچہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میری شادی آج ہوتی تو میں مہنگائی کو دیکھتے ہوئے کبھی اتنی تقریبات نہ رکھتا۔

Sign Up & Get 100 $ instantly work from home



منیب بٹ حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس دوران میزبان نادیہ خان نے منیب بٹ سے سوال کیا کہ   اگر آپ ماضی میں جاکر اپنی زندگی کے کوئی دو واقعات کو تبدیل کرسکتے تو وہ دو واقعات کون سے ہوتے ؟

سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ ایک واقعہ 2006 کا ہے جب میں نے میٹرک سے انٹر کیلئے پری انجینئرنگ میں داخلہ لیا تھا، اب میں اس داخلے کو  کامرس میں تبدیل کروں گا۔

ads

اداکار نے بتایا کہ مجھے انجینئرنگ بالکل پسند نہیں تھی اس لیے میں اس انجینئرنگ میں داخلہ بھی نہیں لینا چاہتا تھا لیکن والد کے دباؤ پر میں نے انجینئرنگ میں داخلہ لے لیا اس کے بعد  میں فیل ہوگیا، اب میں اس داخلہ کو کامرس میں تبدیل کروں گا ۔

How to keep yourself healthy and happy?

 منیب بٹ نے بتایا کہ دوسرا واقعہ میری شادی کے سال کا ہے، اگر میری شادی ماضی کے بجائے ان سالوں میں ہوتی تو میں اب  اپنی شادی کیلئے اتنی تقریبات نہیں رکھوں  گا اور نہ ہی میں اپنی شادی پر اتنا پیسہ خرچ کروں گا جتنا میں نے کیا تھا۔

Title Ways to get rid of ugly marks on the skin of hands andfeet

اداکار نے مزید کہا کہ  اس کی وجہ مہنگائی ہے، ملک کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں گوارا نہیں کروں گا کہ میں اتنی بڑی رقم اپنے لیے  اپنی شادی پر خرچ کروں اور میرے ملک کے کئی لوگ روٹی سے بھی ترس رہے ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے بڑے بڑے ایونٹس کو ختم کردیا ہے، اب میں بچوں کی خوشی کیلئے صرف سالگرہ کی تقریب مناتا ہوں۔

Title Foods to strengthen bones      

واضح رہے کہ اداکار منیب بٹ نے 2018 میں اداکارہ ایمن خان سے شادی کی تھی، دونوں کی شادی کو  8 سے 9 دن تقریبات کے باعث مداحوں نے طویل ترین شادی کا نام بھی دیا تھا، جوڑے کے ہاں اب دو بیٹیاں بھی ہیں۔

ads

Comments

Popular posts from this blog

8 سال بعد حاملہ ہوئی تو نامور اسپتال نے کہا بچہ مرچکا ہے، لیکن بچہ زندہ تھا: مزنیٰ وقاص

خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں: اداکارہ طوبیٰ انور