خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں: اداکارہ طوبیٰ انور

لوگ میری آنکھوں اور آواز کی تعریف کرتے ہیں، آنکھوں اور آواز سے مجھے پہچان جاتے ہیں چاہے میں نے ماسک ہی کیوں نہ پہنا ہوا ہو: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

لوگ میری آنکھوں اور آواز کی تعریف کرتے ہیں، آنکھوں اور آواز سے مجھے پہچان جاتے ہیں چاہے میں نے ماسک ہی کیوں نہ پہنا ہوا ہو: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ طوبیٰ انور حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ انور نے کہا کہ لوگ میری آنکھوں اور آواز  کی تعریف کرتے ہیں، آنکھوں اور آواز سے مجھے پہچان جاتے ہیں چاہے میں نے ماسک ہی کیوں نہ پہنا ہوا ہو۔

اداکارہ کے مطابق ایک صاحب نے میری آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، اس لیے آپ سے جھوٹ بولا نہیں جاتا کیوں کہ لگتا ہے آپ روح تک پہنچ جائیں گی۔

ads

میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ مرد تعریف کرتے ہیں یا خاتون؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے مجھے نہیں پتا لیکن اگر مجھے کسی خاتون کی کوئی چیز اچھی لگتی ہے تو میں ضرور تعریف کرتی ہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

فردوس جمال نے ایک بار پھر مائرہ خان اور ہمایوں سعید پر تنقید کی

پرینیتی چوپڑا کا فلم چمکیلا میں 15 گانے گانے کا انکشاف

درخت کاٹنے پر جھگڑا، بھارتی ٹی وی اداکار کی فائرنگ سے پڑوسی کا بیٹا ہلاک