ایشا دیول اور بھرت تختانی نے 12 سال بعد راہیں جدا کرلیں
بالی وڈ کی مقبول جوڑی ایشا دیول اوربھرت تختانی نے شادی کے 12 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا دیول اور بھرت تختانی نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی۔
ad ایشا دیول اور بھرت تختانی نے 12 سال بعد راہیں جدا کرلیں s
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ جوڑی کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی، زندگی کی اس تبدیلی میں بچے ہم دونوں کی ترجیح رہیں گے جو کہ ہم دونوں کیلئے بے حد اہمیت کے حامل ہیں، ہم اپنی پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشا اور بھرت 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کے ہاں 2017 میں پہلی اور 2019 میں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، 2020 میں ایشا دیول نے اپنی کتاب ’اماں میاں‘ میں لکھا تھا کہ دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد بھرت مجھے نظر انداز کرنے لگے تھے، یہی نہیں وہ مجھ سے چڑ
ads
چڑا پن بھی محسوس کرنے لگے تھے۔
Comments
Post a Comment