معروف بھارتی ڈرامہ 'سی آئی ڈی' کے مشہور اداکار کو دل کا دورہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ دنیش فیڈنس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا__فوٹو: فائل
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ دنیش فیڈنس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا__فوٹو: فائل

 مقبول ترین بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا اہم کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فیڈنس کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ دنیش فیڈنس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دنیش فیڈنس دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

ads

بھارتی ٹی وی چینل پر دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ڈرامے سی آئی ڈی کے عملے اور کاسٹ کو بھی فوری طور پر  دنیش کی صحت سے متعلق مطلع کیا گیا جس کے بعد اداکار کی عیادت کے لیے ٹیم اسپتال پہنچی۔

اداکار کی صحت کے حوالے سے اس خبر نے ان کے مداحوں کو خاصہ پریشان کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر دنیش فیڈنس کی صحت مندی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیش فیڈنس نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔

ads

سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

8 سال بعد حاملہ ہوئی تو نامور اسپتال نے کہا بچہ مرچکا ہے، لیکن بچہ زندہ تھا: مزنیٰ وقاص

خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں: اداکارہ طوبیٰ انور

اگر آج کے دور میں شادی کرتا تو کبھی اتنی تقریبات نہ رکھتا: منیب بٹ