سابق شوہر عمران اشرف سے متعلق کمنٹ کرنیوالے کو کرن اشفاق نے کیا جواب دیا؟
جہاں لوگوں نے اداکارہ کے اس فیصلے کو سراہا وہیں کچھ ناقدین بھی میدان میں آئے اور کرن کی تصویروں پر غیر ضروری اور منفی تبصرے کیے__فوٹو: انسٹاگرام حال ہی میں دوسری مرتبہ نکاح کرنے والی اداکارہ کرن اشفاق کو سوشل میڈیا پر چند صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس کا جواب بھی اداکارہ بخوبی دے رہی ہیں۔ معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے اتوار کے روز لاہور میں دوسری شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اداکارہ نے خود بھی شیئر کیں۔ ان تصاویر میں مہندی اور ابٹن کی تقریب سمیت نکاح کی تقریب شامل تھی جس پر مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ads جہاں لوگوں نے اداکارہ کے اس فیصلے کو سراہا وہیں کچھ ناقدین بھی میدان میں آئے اور کرن کی تصویروں پر غیر ضروری اور منفی تبصرے کیے۔ حمنہ نامی صارف نے ذاتی نوعیت کا سوال پوچھا اور لکھا 'کیا یہ شادی ارینج (والدین کی پسند) تھی؟ کرن نے اس سوال کا جواب دینا مناسب سمجھا اور تصدیق کی کہ شادی مکمل طور پر ارینج تھی۔ اس کے بعد انیقہ نامی خ