فلم اسٹارز کے حیران کن معاوضے، شاہ رخ، عامر اور سلمان کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
ads اس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فن کار کنگ خان شاہ رُخ ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کی/ فائل فوٹو ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فنکار ایک فلم کا معاوضہ کتنا چارج کرتے ہیں، یہ جان کر آپ حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ اس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فن کار کنگ خان شاہ رُخ ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کی، سپرہٹ فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی سے 600کروڑ سے زیادہ روپے کمائے جو پاکستانی روپوں میں 20 ارب روپے بنتے ہیں۔ شاہ رخ خان، مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور سلمان خان، ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ تقریبا 150کروڑ روپے لیتے ہیں جو پاکستانی روپوں میں 5 ارب روپے تک بنتے ہیں، یہ معاوضوں کے علاوہ شیئرز بھی لیتے ہیں یعنی جتنی فلم کی کمائی ہوگی اتنا ہی ان سپر اسٹارزکا شیئرہوگا۔ ان ٹاپ تھری سپر اسٹارز کے بعد زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فنکاروں میں بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، ریتھک روشن اور رنبیر کپور 100کروڑ روپے یعنی وہ تقریباً 3 ارب پاکستانی روپے لیتے ہیں۔ ایک فلم کا اجے دیوگن 80کروڑ روپے وصول کرتے ہیں جو پاکستانی 2 ارب